المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5918
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو يَعْلَى التَّوَّزِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَأَشَارَ إِلَيَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، وَلَا عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا ابْنُ رَجَاءٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يَعْلَى التَّوَّزِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا جبکہ آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے مجھے اشارے سے جواب دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے، صرف محمد بن سیرین نے روایت کی ہے، اور ابن سیرین سے صرف ہشام نے، اور ہشام سے صرف ابن رجاء نے روایت کی ہے، اس میں ابو یعلیٰ توزی منفرد ہیں۔“