المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَضَّاحِ التَّمِيمِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : سَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي لِحْيَانَ ، فَجَعَلَ الْكَعْبَةَ خَلْفَهُ ، ثُمَّ قَالَ : يَا جَابِرُ بْنَ عَبْدِ اللهِ فَأَتَيْتُهُ ، فَأَرْسَلَنِي لِحَاجَةٍ لَهُ ، فَأَتَيْتُهُ ، فَقُلْتُ : إِنِّي قَدْ أَتَيْتُهُمْ ، وَصَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ يُجِبْنِي بِشَيْءٍ ، فَرَجَعْتُ وَقُلْتُ : لَعَلِّي لَمْ أَفْهَمْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ ، فَقُلْتُ : إِنِّي قَدْ أَتَيْتُهُمْ ، فَصَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ : إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ بنو لحیان کی طرف روانہ ہوئے تو کعبہ کو اپنی پشت کی طرف کر لیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے جابر بن عبداللہ!“ میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے مجھے اپنے کسی کام کے لیے بھیجا۔ پھر میں آپ ﷺ کے پاس واپس آیا اور عرض کیا: ”میں ان لوگوں کے پاس گیا تھا اور میں نے یوں یوں کیا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے مجھے کوئی جواب نہ دیا۔ میں لوٹ گیا اور (دل میں) کہا: ”شاید میں رسول اللہ ﷺ کی بات سمجھ نہیں سکا۔“ چنانچہ میں دوبارہ آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”میں ان کے پاس گیا تھا اور میں نے یوں یوں کیا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نماز پڑھ رہا تھا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن مہاجر سے صرف اسرائیل نے روایت کیا ہے، اور مصعب بن مقدام اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“