المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5894
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَضَّاحُ التَّمِيمِيُّ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : اسْتَغْفَرَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا وَعِشْرِينَ اسْتِغْفَارًا ، كُلُّ ذَلِكَ أَعُدُّهَا بِيَدِي ، قَالَ : يَقُولُ : قَضَيْتَ عَنْ أَبِيكَ دَيْنَهُ ؟ فَأَقُولُ : نَعَمْ . فَيَقُولُ : غَفَرَ اللهُ لَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( محمد بن أحمد بن الوضاح ) وينظر الحديث الذي بعدهترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے پچیس مرتبہ استغفار فرمایا، میں ان سب کو اپنے ہاتھ پر شمار کرتا رہا۔ آپ ﷺ پوچھتے: ”کیا تم نے اپنے والد کا قرض ادا کر دیا؟“ میں عرض کرتا: ”جی ہاں۔“ تو آپ ﷺ فرماتے: ”اللہ تمہیں بخش دے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر رضی اللہ عنہما سے صرف شیبان نے روایت کیا ہے، اور معاویہ بن ہشام اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح (محمد بن احمد الوضاح) درج ہے، جبکہ درست (محمد بن احمد بن الوضاح) ہے، اور اس کے بعد والی حدیث دیکھی جائے۔