المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5890
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأُشْنَانِيُّ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : لَدَغَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقْرَبٌ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ : لَعَنَ اللهُ الْعَقْرَبَ ، لَا يَدَعُ مُصَلِّيًا وَلَا غَيْرَهُ ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ وَمِلْحٍ ، وَجَعَلَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا ، وَيَقْرَأُ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ : قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ : قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ ، إِلَّا ابْنُ فُضَيْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ ﷺ کو بچھو نے ڈنک مار دیا، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ بچھو پر لعنت کرے، یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے اور نہ کسی اور کو۔“ پھر آپ ﷺ نے پانی اور نمک منگوایا اور اسے ڈنک کی جگہ پر ملنے لگے اور ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ پڑھتے جاتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطرف سے ابن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسماعیل بن موسیٰ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“