المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5889
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤَخِّرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ لِعَشَاءٍ ، وَلَا غَيْرِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نماز مغرب کو نہ کھانے کی وجہ سے مؤخر فرماتے تھے اور نہ کسی اور سبب سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن محمد سے محمد بن میمون زعفرانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“