المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 589
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عِصْمَةُ الْخَزَّازُ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ . عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِصِيَامِ عَاشُورَاءَ ، فَقَالَ : مَنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَجْزَأَةَ إِلَّا شَرِيكٌ .
ترجمہ
سیدنا زاہر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عاشورہ کے روزے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزے سے ہو وہ اپنا روزہ پورا کرے، اور جو روزے سے نہ ہو وہ بھی دن کا بقیہ حصہ (روزہ دار کی طرح) پورا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجزأہ رحمہ اللہ سے سوائے شریک رحمہ اللہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا۔“