المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5863
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : نَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدِرْعُهُ مَرْهُونَةٌ عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ ، بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ ، أَخَذَهُ طَعَامًا لِأَهْلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع جَو کے عوض رہن رکھی ہوئی تھی، جو آپ ﷺ نے اپنے گھر والوں کے کھانے کے لیے لیے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل رحمہ اللہ سے احمد بن یونس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“