المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَبِي ، وَعَمِّي عِيسَى ، قَالَا : نَا سُوَيْدٌ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ . عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ ، فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ ، أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا ، وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ ، فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا سُوَيْدٌ تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنَا الْمُسَاوِرِ .
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عبد الرحمن! امارت (عہدہ و منصب) طلب نہ کرنا، کیونکہ اگر تمہیں یہ تمہارے مانگے بغیر عطا کی گئی تو اس پر (اللہ کی طرف سے) تمہاری مدد کی جائے گی، اور اگر تمہیں یہ تمہارے مانگنے پر دی گئی تو تمہیں اسی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اور جب تم کسی بات پر قسم کھا لو، پھر اس کے علاوہ کسی دوسری چیز کو اس سے بہتر پاؤ، تو وہی کام کر لو جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے سوید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں مساور کے دونوں بیٹے منفرد ہیں۔