المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5854
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا بَعْدُ : رِجَالٌ مَعَهُمْ أَسْيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلَاتٌ مُمِيلَاتٌ ، عَلَى رُءُوسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ ، لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ ، وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ إِلَّا زُهَيْرٌ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جہنم میں سے دو قسم کے لوگ ایسے ہیں جنہیں میں نے (اپنے زمانے میں) ابھی نہیں دیکھا: ایک وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے، جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے، اور دوسری وہ عورتیں جو لباس پہنے ہوئے بھی ننگی ہوں گی، (دوسروں کو) اپنی طرف مائل کرنے والی اور خود مائل ہونے والی ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح (ابھرے ہوئے) ہوں گے، وہ نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن خیثمہ سے صرف زہیر نے روایت کیا ہے۔“