❮
❯
حدیث نمبر: 5853
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ ، قَالَ : ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الَّذِي كَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا ، فَيُقَالُ لَهُ : كُلْ لَحْمَ أَخِيكَ مَيْتًا كَمَا أَكَلْتَهُ حَيًّا ، قَالَ : فَإِنَّهُ لَيَأْكُلُهُ ، وَيَصِيحُ ، وَيَكْلَحُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ إِلَّا ابْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک ایسے شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا، پھر اس سے کہا جائے گا: اپنے بھائی کا مردہ گوشت کھاؤ، جیسے تم اسے زندہ حالت میں کھایا کرتے تھے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ اسے کھائے گا، چیخے گا اور منہ بگاڑے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن یسار سے صرف ابن اسحاق نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5853
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال ابن حجر: سنده حسن «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 485»»
«قال الهيثمي: فيه ابن إسحاق وهو مدلس وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 92»»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1656»