المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ ، قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، وَبِهِ قُرْحَةٌ بِظَهْرِهِ ، وَهُوَ يَتَأَوَّهُ مِنْهَا تَأَوُّهًا شَدِيدًا ، فَقُلْتُ : أَكُلُّ هَذَا مِنْ هَذِهِ ؟ فَقَالَ : مَا يَسُرُّنِي أَنَّ هَذَا التَّأَوُّهَ لَمْ يَكُنْ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى فِي جَسَدِهِ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لِخَطَايَاهُ ، وَهَذَا أَشَدُّ الْأَذَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى إِلَّا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا أَبُو بُرْدَةَ .
ابو بردہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، ان کی پیٹھ پر ایک پھوڑا تھا اور وہ اس کی وجہ سے شدت سے کراہ رہے تھے۔ میں نے کہا: کیا یہ سب کچھ اسی پھوڑے کی وجہ سے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: مجھے یہ پسند نہیں کہ یہ کراہنا نہ ہوتا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے:“ ”جس مسلمان کے جسم کو بھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، اور یہ تو بہت سخت تکلیف ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن یحییٰ سے صرف یونس بن بکیر نے روایت کیا ہے، اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے صرف ابو بردہ نے روایت کیا ہے۔“