المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5846
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ الْعَلَوِيُّ ، قَالَ : نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ ارْحَمْ خُلَفَاءَنَا ، قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا خُلَفَاؤُكُمْ ؟ قَالَ : الَّذِينَ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي ، يَرْوُونَ أَحَادِيثِي وَسُنَّتِي ، وَيُعَلِّمُونَهَا النَّاسَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْعَلَوِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: «اللَّهُمَّ ارْحَمْ خُلَفَاءَنَا» ”اے اللہ! ہمارے خلفاء پر رحم فرما۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کے خلفاء کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو میرے بعد آئیں گے، میری احادیث اور میری سنت کو روایت کریں گے اور لوگوں کو ان کی تعلیم دیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے ہشام بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے ابن ابی فدیک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں احمد بن عیسیٰ علوی منفرد ہیں۔“