المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5809
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ التُّبَّعِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ ، فَبَالَ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ ، فَصَاحَ بِهِ النَّاسُ ، فَكَفَّهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ أَمَرَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ ، فَصُبَّ عَلَى بَوْلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مَعْنٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک دیہاتی آیا اور مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کرنے لگا، لوگوں نے اسے چلا کر روکنا چاہا تو نبی کریم ﷺ نے انہیں منع فرما دیا، پھر آپ ﷺ نے پانی کا ایک ڈول لانے کا حکم دیا اور اسے اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن معن سے قاسم بن حکم عرنی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“