المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5808
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ التُّبَّعِيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا الْأَنْصَارَ لِيَكْتُبَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ ، فَقَالُوا : لَا ، إِلَّا أَنْ تَكْتُبَ لِإِخْوَانِنَا الْمُهَاجِرِينَ مِثْلَهَا ، قَالَ : فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انصار کو بلایا تاکہ بحرین (کی جاگیر) ان کے نام لکھ دیں، تو انہوں نے عرض کیا: ”نہیں، (ہم اس وقت تک نہیں لیں گے) جب تک آپ ہمارے مہاجر بھائیوں کے لیے بھی اسی کے مثل نہ لکھ دیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میرے بعد (اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیے جانے کی) خود غرضی دیکھو گے، پس صبر کرنا یہاں تک کہ مجھ سے آ ملو۔“