المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5802
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا رَاحَ مِنَّا سَبْعُونَ رَجُلًا إِلَى الْجُمُعَةِ كَانُوا كَسَبْعِينَ مُوسَى الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَبِّهِمْ ، أَوْ أَفْضَلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب ہم میں سے ستر آدمی جمعہ کے لیے (دوپہر ڈھلنے پر) چل پڑیں تو وہ ان ستر موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کی طرح ہوں گے جو اپنے رب کے حضور وفد بن کر گئے تھے، یا ان سے بھی افضل۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وائل بن داود سے خالد بن یزید قسری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں احمد بن بکر بالسی منفرد ہیں۔“