المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5800
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ مَاهَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : طُلِّقَتِ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَكَثَتْ ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ ، أَوْ نَيِّفًا وَعِشْرِينَ ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اسْتَفْلِحِي بِأَمْرِكِ ، أَيْ : تَزَوَّجِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عِيسَى بْنُ مَاهَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کو طلاق دی گئی، وہ تئیس یا بیس سے کچھ اوپر دن (عدت میں) ٹھہری رہی، پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے معاملے میں کامیابی حاصل کرو“، یعنی نکاح کر لو۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن مہاجر سے، انہوں نے عامر بن سعد سے، ابو جعفر رازی عیسیٰ بن ماہان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حاتم بن اسماعیل منفرد ہیں۔“