المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5799
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْفَيْدِيُّ ، قَالَ : نَا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِيَسَعْكَ بَيْتُكَ ، وَابْكِ مِنْ ذِكْرِ خَطِيئَتِكَ ، وَأَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ ، وَلَا عَنِ الْمَسْعُودِيِّ إِلَّا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْفَيْدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا گھر تمہیں کافی ہو جائے (یعنی اپنے گھر میں ٹکے رہو)، اپنی خطا کو یاد کر کے رویا کرو، اور اپنی زبان کو قابو میں رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ مسعودی سے جابر بن نوح کے سوا کسی نے، اور اس میں محمد بن جعفر فیدی منفرد ہیں۔“