❮
❯
حدیث نمبر: 5770
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ الْكِنْدِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ : فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ الشَّفَاعَةُ لِمَنْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ مِمَّنْ صُنِعَ إِلَيْهِمُ الْمَعْرُوفُ فِي الدُّنْيَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ الْكِنْدِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ عز وجل کے اس فرمان ﴿فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”(یہاں فضل میں اضافے سے مراد) اس شخص کے حق میں سفارش ہے جس پر جہنم واجب ہو چکی ہو اور وہ ان لوگوں میں سے ہو جن کے ساتھ دنیا میں نیکی اور بھلائی کا سلوک کیا گیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے صرف اسماعیل کندی نے روایت کیا ہے، اور بقیہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5770
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10462»