المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5749
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ مِرْدَاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ عَلَيْهِ السَّلَامُ : إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرَ ؛ لِأَنَّهُ قَامَ عَلَى فَرْوَةٍ مِنَ الْأَرْضِ ، فَاهْتَزَّتْ خَضْرَاءَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا بِلَالُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: ”خضر کا نام ’خضر‘ اس لیے رکھا گیا کہ وہ زمین کے ایک سوکھے خشک ٹکڑے پر کھڑے ہوئے تو وہ سرسبز و شاداب ہو کر لہلہا اٹھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے بلال بن مرداس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حکم بن ظہیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“