المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَرَّمَتْ قَدَمَاهُ ، فَقِيلَ لَهُ : أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ؟ قَالَ : أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، وَرَوَاهُ أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ : عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، وَرَوَاهُ سَيْفُ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ أُخْتِ سُفْيَانَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (نماز میں) اتنی دیر کھڑے رہے کہ آپ ﷺ کے قدم مبارک سوج گئے۔ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”کیا اللہ نے آپ کے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف نہیں فرما دیے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، عبداللہ بن عون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جو محمد بن بشر سے روایت کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ دوسرے راویوں نے اسے محمد بن بشر سے، انہوں نے مسعر سے، انہوں نے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور ابو قتادہ حرانی نے اسے مسعر سے، انہوں نے علی بن اقمر سے، انہوں نے سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور سیف بن محمد، جو سفیان کے بھانجے ہیں، انہوں نے اسے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“