❮
❯
حدیث نمبر: 5735
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ طَالُوتَ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ ، قَالَ : نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا حَكَمْتُمْ فَاعْدِلُوا ، وَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ مُحْسِنٌ يُحِبُّ الْإِحْسَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم فیصلہ کرو تو انصاف کرو، اور جب (قصاص یا کسی شرعی سبب سے) قتل کرو تو اچھے طریقے سے کرو، کیونکہ اللہ عزوجل احسان فرمانے والا ہے اور احسان کو پسند کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو قتادہ سے عمران قطان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان میں محمد بن بلال منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5735
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 197»»