المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 572
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عَمِّي عِيسَى بْنُ الْمُسَاوِرِ قَالَ : نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : عُرِضَ عَلَيَّ مَا هُوَ مَفْتُوحٌ لِأُمَّتِي بَعْدِي ، فَسَرَّنِي I " . فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى : وَلَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأُولَى إِلَى قَوْلِهِ : فَتَرْضَى أَعْطَاهُ اللهُ فِي الْجَنَّةِ أَلْفَ قَصْرٍ مِنْ لُؤْلُؤٍ ، تُرَابُهَا الْمِسْكُ ، فِي كُلِّ قَصْرٍ مَا يَنْبَغِي لَهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے وہ تمام فتوحات پیش کی گئیں جو میرے بعد میری امت کے لیے ہوں گی، تو اس بات نے مجھے مسرور کر دیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأُولَى﴾ سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَتَرْضَى﴾ تک۔“ (چنانچہ) اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو جنت میں موتیوں کے ایک ہزار محلات عطا فرمائے جن کی مٹی مشک ہے، اور ہر محل میں وہ تمام نعمتیں اور سامانِ راحت موجود ہے جو اس کے شایانِ شان ہے۔