المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ ، يَخْطُبُنَا عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ حِينَ أَمَّرَهُ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ ، يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ مِنَ الْعِنَبِ خَمْرًا ، وَإِنَّ مِنَ الزَّبِيبِ خَمْرًا ، وَإِنَّ مِنَ التَّمْرِ خَمْرًا ، وَإِنَّ مِنَ الْعَسَلِ خَمْرًا ، وَأَنَا أَنْهَى عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَرَّانِيُّ .
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کو کوفہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں ہم پر امیر مقرر کیا تھا، وہ فرما رہے تھے: ”لوگو! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگو! انگور سے بھی شراب بنتی ہے، کشمش سے بھی شراب بنتی ہے، کھجور سے بھی شراب بنتی ہے اور شہد سے بھی شراب بنتی ہے، اور میں ہر نشہ آور چیز سے منع کرتا ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد سے محمد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن حارث حرانی منفرد ہیں۔“