❮
❯
حدیث نمبر: 5711
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكِيسِيُّ الْجُعْفِيُّ ، قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْفَزَارِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : لَا يَمْلِكُ أَحَدٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ سَنَةً إِلَّا مَلَكَ وَلَدُ الْعَبَّاسِ سَنَتَيْنِ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، أَقَالَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، هُوَ كَمَا أَنَّكَ هَاهُنَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرُ بْنُ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ .
ترجمہ

ابو سلمہ فزاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بنو امیہ میں سے کوئی شخص ایک سال حکومت نہیں کرے گا مگر اولادِ عباس دو سال حکومت کرے گی۔“ تو ان کے ہم نشینوں میں سے ایک آدمی نے ان سے کہا: ”اے ابو حمزہ! کیا یہ بات رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، یہ اسی طرح یقینی ہے جیسے تم یہاں موجود ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں بکر بن یونس بن بکیر منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5711
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف بكر بن يونس
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه بكر بن يونس وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 187»»