المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا أَبِي ، وَعَمِّي ، قَالَا : نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي الْعَجْفَاءِ السَّلَمِيِّ .
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، I " لَا تُغَالُوا بِصَدَاقِ النِّسَاءِ ، فَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً عِنْدَ النَّاسِ ، أَوْ تَقْوَى عِنْدَ اللهِ ، لَكَانَ أَحَقَّهُمْ بِذَلِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، لَمْ يَنْكِحِ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ ، وَلَا أَنْكَحَ امْرَأَةً مِنْ بَنَاتِهِ إِلَّا عَلَى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشٍّ . وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيُغَالِي بِصَدَاقِ الْمَرْأَةِ حَتَّى يَقُولَ : أَمَا كَلِفْتُ إِلَيْكِ عَلَقَ الْقِرْبَةِ قَالَ : وَكُنْتُ غُلَامًا مُوَلَّدًا ، فَلَمْ أَدْرِ مَا عَلَقُ الْقِرْبَةِ ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو! عورتوں کے مہر (مقرر کرنے) میں مبالغہ نہ کرو، کیونکہ اگر یہ دنیا میں باعثِ عزت و شرافت ہوتا یا اللہ کے ہاں تقویٰ کی علامت ہوتی تو رسول اللہ ﷺ اس کے سب سے زیادہ حقدار ہوتے؛ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات میں سے کسی کے ساتھ نکاح کیا اور نہ اپنی صاحبزادیوں میں سے کسی کا نکاح کیا مگر بارہ اوقیہ اور ایک «نش» (آدھا اوقیہ) کے عوض۔ اور بے شک تم میں سے ایک شخص عورت کے مہر میں اس قدر مبالغہ کرتا ہے یہاں تک کہ وہ کہہ اٹھتا ہے: میں نے تیری خاطر مشکیزے کے تسمے (جتنی مشقت) برداشت کی ہے۔“
ابوالعجفاء السلمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اس وقت ایک نو عمر لڑکا تھا، چنانچہ میں نہیں سمجھ سکا کہ «علق القربة» (مشکیزے کا تسمہ) سے کیا مراد ہے؟
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ احادیث مغیرہ رحمہ اللہ سے سوید بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیں۔“