المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : نَا أَبْيَضُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ : الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ مَنْ عِنْدَهُ : يَرْحَمُكَ اللهُ ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ : يَغْفِرُ اللهُ لِي وَلَكُمْ .
لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا أَبْيَضُ بْنُ أَبَانَ ، وَالْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ أَبْيَضَ بْنِ أَبَانَ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں سکھایا کرتے تھے کہ جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔“ پھر جب وہ یہ کہہ لے تو اس کے پاس موجود شخص کہے: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے۔“ پھر جب وہ یہ کہہ دے تو چھینکنے والا کہے: «يَغْفِرُ اللهُ لِي وَلَكُمْ» ”اللہ مجھے اور تمہیں بخش دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے ابیض بن ابان اور مغیرہ بن مسلم رحمہما اللہ ہی روایت کرتے ہیں؛ ابیض بن ابان سے روایت کرنے میں احمد بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور مغیرہ بن مسلم سے روایت کرنے میں نعمان بن عبدالسلام رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“