المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ السُّلَمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، حَتَّى أَتَاهُ أَرْبَعًا ، كُلُّ ذَلِكَ يُعْرِضُ عَنْهُ ، فَلَمَّا سَأَلَهُ أَرْبَعًا شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ ، دَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَبِكَ جُنُونٌ ؟ فَقَالَ : لَا ، قَالَ : قَدْ أَحْصَنْتَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَقْرُونًا عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، وَأَبِي سَلَمَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا ابْنُهُ ، وَلَا عَنِ ابْنِهِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كُرَيْبٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے زنا کر لیا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا، یہاں تک کہ وہ چار مرتبہ آیا اور ہر بار آپ ﷺ اس سے اعراض فرماتے رہے۔ جب اس نے چار مرتبہ پوچھ لیا (یعنی چار مرتبہ اقرار کر لیا) اور اپنے خلاف چار بار گواہی دے دی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا: ”کیا تمہیں جنون ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم شادی شدہ ہو؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور سنگسار کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے، سعید اور ابوسلمہ رحمہما اللہ دونوں کو ملا کر، عبدالرحمن بن یزید بن تمیم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالرحمن سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے بیٹے سے یحییٰ بن یعلیٰ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابوکریب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“