المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5681
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعٌ مَرْهُونَةٌ عِنْدَ يَهُودِيٍّ ، فَمَا وَجَدَ مَا يَفْتَكُّهَا حَتَّى مَاتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ الْحِمَّانِيِّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی ایک زرہ ایک یہودی کے پاس رہن رکھی ہوئی تھی، آپ ﷺ کو اسے چھڑانے کے لیے (مال) میسر نہ آیا یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نسیر بن ذعلوق سے قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں یحییٰ حمانی منفرد ہیں۔“