المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5677
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّازُ ، قَالَ : نَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِتِسْعٍ حَتَّى إِذَا أَخَذَ اللَّحْمَ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَهُوَ جَالِسٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ إِلَّا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”نبی کریم ﷺ نو رکعت وتر پڑھا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ کا جسم بھاری ہو گیا تو سات رکعت وتر بیٹھ کر ادا فرمائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن قرہ سے عبیس بن میمون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں خلف بن ہشام منفرد ہیں۔“