المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5670
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ أَبُو بَهْزٍ الرَّازِيُّ ، قَالَ : ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : مَنْهُومَانِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُمْ : مَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ ، وَمَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الدُّنْيَا لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بَهْزٍ الرَّازِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم ﷺ تک مرفوع بیان کیا) کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو حریص ایسے ہیں جن کی حرص کبھی ختم نہیں ہوتی: ایک علم کی طلب کا حریص جس کی حرص ختم نہیں ہوتی، اور دوسرا دنیا کی طلب کا حریص جس کی حرص ختم نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث لیث سے صرف جریر نے روایت کی ہے، اس میں ابو بہز رازی منفرد ہیں۔“