المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 565
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَسْتَقِيمُ لَكَ الْمَرْأَةُ عَلَى خَلِيقَةٍ وَاحِدَةٍ ، إِنَّمَا هِيَ كَالضِّلَعِ ، إِنْ تُقِمْهَا تَكْسِرْهَا ، وَإِنْ تَتْرُكْهَا تَسْتَمْتِعْ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورت تمہارے لیے کبھی کسی ایک ہی خصلت پر سیدھی نہیں رہے گی، وہ تو بس پسلی کی مانند ہے، اگر تم اسے بالکل سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ دو گے، اور اگر تم اسے (اس کے حال پر) چھوڑے رکھو گے تو اس کے ٹیڑھے پن کے باوجود تم اس سے نفع اٹھا سکو گے۔“