المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 561
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا وُهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی، یا اپنے (آزاد کرنے والے) مربیوں کے علاوہ کسی اور کو اپنا مربی بنایا، تو اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن خثیم رحمہ اللہ سے صرف وہیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“