المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْحَنَّاطُ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ لِلنَّاسِ حِينَ تَزَوَّجَ بِنْتَ عَلِيٍّ : أَلَا تُهَنِّئُونِي ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي .
I " لَمْ يُجَوِّدْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ I " وَرَوَاهُ غَيْرُهُ : عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَذْكُرُوا : جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے نکاح کیا تو میں نے انہیں لوگوں سے فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’قیامت کے دن ہر سبب (تعلق) اور نسب منقطع ہو جائے گا، سوائے میرے سبب اور میرے نسب کے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان بن عیینہ سے عمدہ طور پر (جید سند کے ساتھ) حسن بن سہل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے علاوہ دوسرے راویوں نے اسے سفیان سے، انہوں نے جعفر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں کیا۔“