المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5585
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : هُمَا الْمُوجِبَتَانِ : مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”یہ دو واجب کر دینے والی باتیں ہیں: جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا تھا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق رحمہ اللہ سے اس حدیث کو محمد بن ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ سے یہ اسی سند کے علاوہ مروی نہیں۔“