المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي قَوْلِهِ : سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا قَالَ : جَبَلٌ مِنْ نَارٍ فِي النَّارِ ، يُكَلَّفُ أَنْ يَصْعَدَهُ ، فَإِذَا وَضَعَ يَدِهِ عَلَيْهِ ذَابَتْ ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ ، وَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ .
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ إِلَّا شَرِيكٌ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، فَوَقَفَهُ .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا﴾ کے متعلق فرمایا: ”یہ جہنم میں آگ کا ایک پہاڑ ہے، اس شخص کو اس پر چڑھنے کا مکلف ٹھہرایا جائے گا، چنانچہ جب وہ اپنا ہاتھ اس پر رکھے گا تو وہ پگھل جائے گا اور جب ہاتھ اٹھائے گا تو پھر اپنی اصل حالت میں لوٹ آئے گا، اور جب اپنا پاؤں اس پر رکھے گا تو وہ پگھل جائے گا اور جب پاؤں اٹھائے گا تو پھر اپنی اصل حالت میں لوٹ آئے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمار دہنی رحمہ اللہ سے مرفوع بیان کرنے میں شریک رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے اسے عمار دہنی رحمہ اللہ سے روایت کیا تو اسے موقوف بیان کیا ہے۔“