❮
❯
حدیث نمبر: 5543
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ : ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَبْدًا أَسْوَدَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَرَّ بِي ابْنُ السَّبِيلِ وَأَنَا فِي مَاشِيَةٍ لِسَيِّدِي ، أَفَأَسْقِي مِنْ أَلْبَانِهَا بِغَيْرِ إِذْنِهِ ؟ قَالَ : I " لَا I " . قَالَ : فَإِنِّي أَرْمِي ، فَأُصْمِي وَأُنْمِي قَالَ : كُلْ مَا أَصْمَيْتَ وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام غلام نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”میں اپنے آقا کے مویشیوں میں تھا کہ میرے پاس سے ایک مسافر گزرا، تو کیا میں اپنے آقا کی اجازت کے بغیر ان کا دودھ اسے پلا دوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے عرض کیا: ”میں تیر چلاتا ہوں، تو کبھی شکار موقع پر ہی مر جاتا ہے اور کبھی زخمی ہو کر آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے (اور بعد میں مردہ ملتا ہے)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تیر لگتے ہی مر جائے اسے کھا لو، اور جو آنکھ سے اوجھل ہو کر مرے اسے چھوڑ دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم سے عثمان بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5543
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «قال ابن حجر: وسنده ضعيف «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 247»»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18968، 18969، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7018، 8453، 8455، 8659، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20036، 20037، 20108، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (10/213) [دون رقم في الترقيم المختار]، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12370»