المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْخَيَّاطُ قَالَ : نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، وَشُرَيْحٍ النَّخَعِيِّ ، قَالُوا : دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ ، نَسْأَلُهَا : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ ؟ فَقُلْنَا لِعَلْقَمَةَ : يَا أَبَا شِبْلٍ ، سَلْهَا أَنْتَ ، فَقَالَ : مَا أَنَا بِالَّذِي أَكُونُ مَنْ رَفَثَ لَهَا الْيَوْمَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : وَمَا ذَلِكُمْ ؟ قَالُوا : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ ؟ فَقَالَتْ : I " نَعَمْ ، وَلَكِنَّهُ كَانَ أَمْلَكَكُمْ لِأَرَبِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ [ إِبْرَاهِيمَ ] إِلَّا الْأَجْلَحُ ، وَلَا عَنِ الْأَجْلَحِ إِلَّا أَبُو أُسَامَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ I " .
علقمہ رحمہ اللہ، اسود رحمہ اللہ اور شریح نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس یہ پوچھنے کے لیے گئے کہ کیا رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بیوی سے بدن لگاتے تھے؟ ہم نے علقمہ رحمہ اللہ سے کہا: ”اے ابو شبل! آپ ہی ان سے پوچھ لیں۔“ انہوں نے کہا: ”میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو آج ان کے سامنے ایسی بات کہیں۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: ”تم لوگ کس بارے میں پوچھ رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”اے ام المومنین! کیا رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بیوی سے بدن لگاتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں، لیکن آپ ﷺ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو رکھنے والے تھے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم سے اجلح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اجلح سے ابو اسامہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن سہل منفرد ہیں۔“