المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5536
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ وَهُوَ آخِذٌ بِحَلْقَةِ الْكَعْبَةِ ، وَهُوَ يَقُولُ : أَنَا أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ ، مَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ الْغِفَارِيُّ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا ، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ .
ترجمہ
حنش بن معتمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ کعبہ کے حلقے (کنڈے) کو پکڑے ہوئے کہہ رہے تھے: ’میں ابوذر غفاری ہوں، جو مجھے نہیں جانتا وہ جان لے کہ میں جندب غفاری ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی جیسی ہے، جو اس میں سوار ہوا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا۔“‘“