المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5518
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ عِيسَى الْعَبْسِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ : خَلَقَ اللهُ جَنَّةَ عَدْنٍ بِيَدِهِ ، وَخَلَقَ فِيهَا ثِمَارَهَا ، وَشَقَّ فِيهَا أَنْهَارَهَا ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهَا فَقَالَ : تَكَلَّمِي ، فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ، فَقَالَ : وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا يُجَاوِرُنِي فِيكِ بِخَيْلٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : مِنْجَابٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جنتِ عدن کو اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا، اس میں اس کے پھل پیدا کیے اور اس میں نہریں جاری کیں، پھر اس کی طرف نظر فرمائی اور فرمایا: ”بول!“ تو اس نے کہا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴾ (یقیناً مومن کامیاب ہو گئے)۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”مجھے اپنی عزت اور اپنے جلال کی قسم! تجھ میں کوئی بخیل میرا پڑوسی نہیں بن سکے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سدی سے صرف حماد بن عیسیٰ نے روایت کی ہے، منجاب اس میں منفرد ہیں۔“