المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5517
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَصْقَلَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْدَأُ إِذَا أَفْطَرَ بِالتَّمْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَقَبَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ آدَمَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب: (بريد بن أبي مريم) ، كما في مصادر التخريج.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب روزہ افطار فرماتے تو کھجور سے ابتدا فرماتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رقبہ سے صرف یزید بن عبدالعزیز نے روایت کی ہے، یحییٰ بن آدم اس میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «بُرَيْد بن ابی مریم» ہے، جیسا کہ تخریج کے مصادر میں ہے۔