المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5501
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي ، بِخَطِّهِ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ كَثِيرٍ أَبُو الْعَنْبَسِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ يَسْمَعُ مِنِّي ؟ ، فَنَشَرْتُ ثَوْبِي ، فَلَمَّا فَرَغَ ضَمَمْتُهُ إِلَيَّ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا نَسِيتُ مِنْهُ حَدِيثًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ سے (حدیث) کون سنے گا؟“ تو میں نے اپنی چادر پھیلا دی، پھر جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو میں نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس کے بعد میں نے آپ ﷺ کی سنی ہوئی کوئی بھی حدیث نہیں بھلائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوالعنبس سے محمد بن ابی شیبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“