المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ الْوَابِشِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي إِلَى سَارِيَةٍ فِي الْمَسْجِدِ ، وَيَخْطُبُ إِلَيْهَا يَعْتَمِدُ عَلَيْهَا ، فَأَمَرَتْ عَائِشَةُ فَصَنَعَتْ لَهُ مِنْبَرَهُ هَذَا ، فَلَمَّا قَامَ إِلَيْهِ وَتَرَكَ مَقَامَهُ إِلَى السَّارِيَةِ خَارَتِ السَّارِيَةُ خُوَارًا شَدِيدًا حِينَ تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامَهُ شَوْقًا إِلَى نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَشَى نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا حَتَّى اعْتَنَقَهَا ، فَلَمَّا اعْتَنَقَهَا هَدَأَ الصَّوْتُ الَّذِي سَمِعْنَا ، فَقُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ ؟ فَقَالَ : أَنَا سَمِعْتُهُ وَأَهْلُ الْمَسْجِدِ ، وَهِيَ إِحْدَى السَّوَارِي الَّتِي تَلِي الْحُجْرَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّةَ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں ایک ستون کی طرف رخ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے اور اسی کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (منبر بنانے کا) کہا اور آپ ﷺ کے لیے یہ منبر بنایا گیا۔ جب آپ ﷺ اس منبر پر کھڑے ہوئے اور ستون کے پاس اپنی جگہ چھوڑ دی تو ستون آپ ﷺ کی جدائی کے شوق میں بڑے زور سے بلبلا کر رو اٹھا۔ چنانچہ اللہ کے نبی ﷺ اس کی طرف چل کر گئے اور اسے گلے لگا لیا، جب آپ ﷺ نے اسے گلے لگایا تو وہ آواز جو ہم سن رہے تھے تھم گئی۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا: ”کیا آپ نے بھی اسے سنا تھا؟“ تو انہوں نے کہا: ”میں نے بھی سنا اور اہلِ مسجد نے بھی سنا۔“ اور یہ ان ستونوں میں سے ایک ہے جو حجرے کے قریب ہیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطیہ سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں احمد بن طارق منفرد ہیں۔“