المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ سَهْلٍ الْبَزَّارُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ الْقَاضِي قَالَ : نَا الْجَهْمُ بْنُ وَاقِدٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ ، يَقُولُ : أَتَيْتُ عَبْدَ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيَّ وَكَانَ أَمِيرَ شُرْطَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، فَلَمَّا دَخَلْتُ عَلَيْهِ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا وَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللهَ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، وَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا ؟ أَبُو بَكْرٍ ، وَخَيْرُهُمْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ : عُمَرُ ، وَالثَّالِثُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجَهْمِ بْنِ وَاقِدٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ .
حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں عبد خیر ہمدانی رحمہ اللہ کے پاس آیا، جو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے داروغۂ پولیس (امیرِ شرطہ) تھے، جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”اے لوگو! کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ اس امت کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کون ہیں؟ وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد ان میں سب سے بہتر عمر رضی اللہ عنہ ہیں، اور تیسرے کا نام اگر میں لینا چاہوں تو لے سکتا ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جہم بن واقد سے بشر بن ولید اور احمد بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“