المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعُرْيَانِ الْحَارِثِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ بِهِمْ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ ، ثُمَّ انْطَلَقَ وَرَجَعَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ ، فَصَلَّى بِهِمْ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ ، وَإِنِّي كُنْتُ جُنُبًا ، فَنَسِيتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الرَّبِيعِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے صبح کی نماز میں لوگوں کو تکبیر کہہ کر نماز شروع کروائی، پھر انہیں (اپنی جگہ ٹھہرے رہنے کا) اشارہ فرمایا اور چلے گئے، پھر واپس تشریف لائے تو آپ ﷺ کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا، پھر آپ ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی، اس کے بعد فرمایا: ”میں تو ایک بشر ہی ہوں، اور میں جنابت کی حالت میں تھا، مگر (غسل کرنا) بھول گیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے حسن بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الربیع منفرد ہیں۔“