المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْبَيْرُوتِيِّ ، أَخْبَرَكَ أَبُوكَ قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ الْقُرَشِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ أُنَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ خَرَجْتُمْ إِلَى ذَوْدِنَا فَشَرِبْتُمْ مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا فَفَعَلُوا ، فَلَمَّا صَحُّوا قَتَلُوا رَاعِيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَرَجَعُوا كُفَّارًا ، وَاسْتَاقُوا الذَّوْدَ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَرْسَلَ فِي طَلَبِهِمْ ، فَأُتِيَ بِهِمْ ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو انہیں مدینہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی (اور وہ بیمار ہو گئے)، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تم ہمارے اونٹوں کے پاس چلے جاؤ اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو (تو بہتر ہوگا)۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر جب وہ تندرست ہو گئے تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کے چرواہے کو قتل کر دیا، اسلام سے پھر کر کفر کی طرف لوٹ گئے اور اونٹوں کو ہانک کر لے گئے۔ یہ خبر نبی کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ ﷺ نے ان کی تلاش میں (آدمی) بھیجے، چنانچہ انہیں پکڑ کر لایا گیا، تو آپ ﷺ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروا دیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر سے ابوبکر بن ابی سبرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عباس بن ولید منفرد ہیں جو اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔“