المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5405
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الضَّرِيرُ قَالَ : نَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ : نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ كَثِيرٍ ، مَوْلَى سَمُرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ : الْجُنُبُ ، وَالْكَافِرُ ، وَالْمُتَضَمِّخُ بِالزَّعْفَرَانِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى سَمُرَةَ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَبَابَةُ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( كثير مولى ابن سمرة )ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کے قریب فرشتے نہیں آتے: جنبی (جس پر غسل واجب ہو)، کافر اور وہ شخص جس نے اپنے اوپر زعفران خوب مل رکھا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر مولیٰ سمرہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے مغیرہ بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں شبابہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست (کثیر مولیٰ ابن سمرہ) ہے۔