المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5394
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : سَأَلْتَنِي عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا ، وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا: ”کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے وہی سوال کیا ہے جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے کیا تھا۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”اگر میں آپ ﷺ سے مزید پوچھتا تو آپ ﷺ مجھے مزید بتاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے حماد بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“