المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5376
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ قَالَ : نَا أَبُو الْجَوَّابِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْجَوَّابِ ، فَإِنْ كَانَ أَبُو الْجَوَّابِ حَفِظَهُ ، فَهُوَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ؛ لِأَنَّ النَّاسَ رَوَوْهُ عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، وَعَنِ ابْنِ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے غلاموں اور لونڈیوں پر حدود قائم کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عطاء بن سائب سے صرف شریک نے روایت کی ہے، اور اس میں ابو الجواب منفرد ہیں۔ اگر ابو الجواب نے اسے محفوظ رکھا ہے تو یہ عطاء بن سائب کی روایت سے غریب حدیث ہے، کیونکہ لوگوں نے اسے شریک سے، انہوں نے عبدالاعلیٰ ثعلبی سے، اور ابن ابی جمیلہ سے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“