المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5357
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الضَّرِيرُ : نَا شَبَابَةُ ، عَنْ وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَخْطُبُ ، فَذَكَرَ شَيْئًا أَنْكَرْتُهُ ، فَذَكَرْتُ مَقَالَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ ؟ قَالَ : يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَرْقَاءُ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حجاج کو خطبہ دیتے سنا، تو اس نے ایسی بات کہی جو مجھے ناپسند ہوئی، چنانچہ مجھے رسول اللہ ﷺ کا فرمان یاد آیا: ”مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایسی آزمائش کے سامنے خود کو لے جاتا ہے جس کی اس میں طاقت نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجاہد سے صرف عبدالکریم نے روایت کیا ہے، اس میں ورقاء منفرد ہیں، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ مروی نہیں۔“