المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 535
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ .
عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَا أَعْجَبَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا ، وَلَا أَعْجَبَهُ مِنْهَا إِلَّا وَرَعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دنیا کی کوئی چیز رسول اللہ ﷺ کو بھلی معلوم نہیں ہوتی تھی، اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز نے آپ ﷺ کو متاثر کیا سوائے تقویٰ و پرہیزگاری کے۔“
اس حدیث کو قاسم رحمہ اللہ سے صرف ابو الاسود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔